کراچی: میر رضا قتل کیس تفتیش میں اہم پیشرفت، نئی فوٹیج بھی سامنے آگئی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیس ے جڑے 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے

فوٹو: فائل

کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تفتیش کاروں  نے اس حوالے سے نئی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

پولیس کے تفتیش کاروں نے 29 جولائی صبح 8 بجے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، جس میں ایک کچرہ چننے والے شخص جائے وقوع پر آتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ مشتبہ شخص تقریباً 8 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہا اور شبہ ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر یہی شخص لے گیا۔

حکام نے بتایا کہ میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو صبح 11 بجے کے بعد ملی تھی، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت میں مصروف ہے اور میر رضا قتل کیس میں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

 پولیس حکام کی جانب سے بھی کیس سے جڑے افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Load Next Story