بند کمروں کے فیصلوں کیوجہ سے خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں مگر انہیں ٹھیک کروں گا، وزیراعلیٰ

بانی چیئرمین کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہوگئے، ہم ایک سیاسی جلسہ کرنے جارہے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں کی وجہ سے صوبے کے حالات خراب ہیں مگر میں ٹھیک کر کے دکھاؤں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے کے مقام کا دورہ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست ملکی کی تاریخ کا ایک بڑا دن ہے، جب ملک کی سب سے مقبول پارٹی کے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اور اس کو تین سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل2022 کو جمہوری حکومت کو گرایا گیا جس کے بعد ملک حالات خراب ہوئے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہوگئے، ہم ایک سیاسی جلسہ کرنے جارہے ہیں جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں مگر میں صوبے کے حالات ٹھیک کر کے دکھاؤں گا۔

Load Next Story