ایم کیوایم کے مرکز پر جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

مقدمے کے اندراج میں پولیس کی جانب سے انتہائی احتیاط برتی گئی اورکسی گروپ کا نام مقدمہ میں شامل نہیں کیا گیا

بہادرآباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپر 2گروپوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا اورہوائی فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ سرکارمدعیت میں 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے کے اندراج میں پولیس کی جانب سے انتہائی احتیاط برتی گئی اورکسی گروپ کا نام مقدمہ میں شامل نہیں کیا گیا۔

بہادرآباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پر 2 گروپوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا اورہوائی فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ سرکارمدعیت میں 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے اندراج میں پولیس کی جانب سے انتہائی احتیاط برتی گئی اورکسی گروپ کا نام مقدمہ میں شامل نہیں کیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر 2 گروپوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سرکار مدعیت میں اقدام قتل، دہشت گردی، لڑائی جھگڑے، بلوے اور املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمے کے اندراج میں پولیس کی جانب سے انتہائی احتیاط برتی گئی اور کسی گروپ کا نام مقدمہ میں شامل نہیں کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایم کیو ایم مرکزپرفائرنگ لڑائی جگڑا اوربلوے میں 3 افراد عامر، اسد ، کاشر علی زخمی ہوئے زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی افراد طبی مشورے کے خلاف اسپتال سے چلے گئے تھے جن کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔

متن کے مطابق اظہر عرف لمبا،ذیشان حبیب اوران کے ہمراہ 20 سے 25 نامعلوم افراد ایک دوسرے پربھی اورہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے اور آپس میں بلوہ اورلڑائی جھگڑا کرتے رہے۔

بلوہ اور لڑائی جھگڑے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا، حکومت سندھ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے اور بلوہ کرنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے بعد مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی۔

Load Next Story