گھر بیٹھے بنائیں ہربل اسکرب اور پائیں شیشے جیسی چمکتی جلد

گھر میں موجود چند عام اشیا سے مختلف اقسام کے اسکرب تیار کیے جا سکتے ہیں

جلد کی مناسب دیکھ بھال کے لیے ایکسفولی ایشن اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ مردہ خلیات جلد کو بے رونق اور کھردرا بنا سکتے ہیں۔ ہلکا اسکرب جلد کی صفائی میں مدد دے سکتا ہے اور اسے نرم و ملائم محسوس کرا سکتا ہے۔

گھر میں موجود چند عام اشیا سے مختلف اقسام کے اسکرب تیار کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم حساس جلد پر کسی بھی نسخے کو استعمال کرنے سے پہلے احتیاط ضروری ہے۔

  • چاولوں کا اسکرب

پسے ہوئے چاولوں میں شہد، ایلوویرا جیل یا ناریل کا تیل ملا کر نرم پیسٹ بنایا جا سکتا ہے۔ اسے چہرے پر بہت ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں۔

  • جو کا اسکرب

بھنے ہوئے جو کے آٹے کو دودھ یا بادام کے تیل کے ساتھ ملا کر اُبٹن کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ جلد کو صاف اور نرم محسوس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

  • بیسن کا اسکرب

بیسن میں تھوڑی سی ہلدی اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے دودھ یا پانی سے پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھو لیں۔

  • خشک جلد کے لیے جئی کا اسکرب

جئی کے آٹے کو لسی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔ کچھ دیر بعد نرمی سے صاف کر کے نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

چہرے پر اسکرب کرتے وقت احتیاط

چہرے کی جلد جسم کے مقابلے میں زیادہ نازک ہوتی ہے، اس لیے اسکرب کو زور سے رگڑنے سے گریز کریں۔ ہفتے میں ایک یا دو بار ہلکے ہاتھ سے ایکسفولی ایٹ کرنا کافی ہو سکتا ہے۔ اگر جلد پر جلن، خارش یا مہاسوں کی شکایت ہو تو اسکرب کا استعمال روک دیں۔

Load Next Story