راولپنڈی: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل
راولپنڈی کے صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں چار ڈولفن فورس اہلکاروں کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ راولپنڈی ہے
یہ ڈولفن فورس ہے
اور یہ دن دیہاڑے، سرعام شہری کی 'حفاظت' پو رہی ہے@RwpPolice pic.twitter.com/I6AesZ9ESU— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) August 6, 2026
فوٹیج میں اہلکاروں کو شہری پر بندوق سے تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شہری خود کو تشدد سے بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتا نظر آتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ڈولفن اہلکاروں کے شہری پر تشدد کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس، اے ایس پی نیوٹاؤن کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، کسی شہری کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں، سی پی او
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 6, 2026