شاہراہ بھٹو پر روڈ ڈائیورژن کے باعث گاڑی الٹ گئی، 3مسافر زخمی

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی:

شاہراہ بھٹو کاٹھور انٹر چینج کے قریب روڈ ڈائیورژن کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریکوری وہیکل مع ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

ایجوکیشن سٹی سیٹلائٹ اسٹیشن کی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

Load Next Story