امریکا میں میکسیکو سے درآمد کردہ ہری مرچ صحت کیلئے خطرناک قرار

علامات میں عموماً اسہال، پیٹ میں مروڑ یا درد، بخار، متلی اور بعض اوقات الٹی شامل ہیں

امریکی صحت کے حکام نے میکسیکو سے درآمد کی گئی ہیلاپینو (ہری مرچوں کی ایک قسم) کو سلمونیلا کی وبا سے منسلک کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وبا کے باعث امریکا کی 27 ریاستوں میں 345 افراد بیمار ہو چکے ہیں جبکہ 36 افراد کو اسپتال داخل کرنا پڑا ہے تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اشیائے خوردونوش کا یہ خطرہ مخصوص ہیلاپینو مرچوں کی ایک کھیپ سے ہے جو میکسیکو کی ریاست سینالوا سے آئی ہے اور کمپنی کوسٹ سٹرس ڈسٹریبیوٹرز کے ذریعے تقسیم ہوئی ہے۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کمپنی نے متاثرہ مرچیں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔

سلمونیلا بیکٹیریا کی علامات میں عموماً اسہال، پیٹ میں مروڑ یا درد، بخار، متلی اور بعض اوقات الٹی شامل ہیں۔

چھوٹے بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں انفیکشن زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکا میں بند گوبھی کے سلاد کے پتے) سے منسلک ایک الگ سائیکلوسپورا  وبا کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے سبزیوں اور تازہ پیداوار کی فوڈ سیفٹی دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Load Next Story