خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا

اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا۔

اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کر دی، سرکاری (بلیو) پاسپورٹ صرف رکنِ اسمبلی کی مدتِ رکنیت تک کارآمد ہوگا۔

اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی، ترمیمی بل کے تحت صحافیوں کے لیے جرمانے اور سزاؤں میں بھی کمی کر دی گئی۔

فرسٹ شیڈول میں موجود متنازع شقوں میں بھی ترامیم منظور کر لی گئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی نے مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 10 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

Load Next Story