شیخ حسینہ کیساتھ ایونٹ میں شرکت پر شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم

وزیرِ کھیل امین الحق نے کہا کہ شکیب نے ایک ’آمر‘ کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھ کر قومی ٹیم میں واپسی کا موقع خود ختم کردیا

بنگلادیش کے وزیرِ کھیل امین الحق نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک ایونٹ میں شرکت کے بعد  بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کر دیے۔

شکیب الحسن نے بدھ کو نئی دہلی سے ٹیلی فون کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی جہاں شیخ حسینہ نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ اس کے ایک روز بعد ماگورا میں شکیب کے گھر پر حملہ بھی کیا گیا۔

شکیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے تو وہ بنگلادیش واپس آکر عدالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ کھیل امین الحق نے کہا کہ شکیب نے ایک ’آمر‘ کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھ کر قومی ٹیم میں واپسی کا موقع خود ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شکیب کے معاملے کو کافی عرصے سے برداشت اور لچک کے ساتھ دیکھ رہی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد قومی ٹیم میں ان کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔

شکیب الحسن بنگلادیش کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور 447 بین الاقوامی میچز کھیلنے کے ساتھ 5 عالمی کپ میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 

Load Next Story