گجرات؛ نومولود جڑواں بہن بھائی کو ماں نے شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا
گجرات میں جڑواں بچوں کو جنم دینے والی سنگدل ماں نے نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا۔
تھانہ صدر گجرات کے علاقے مدینہ سیداں میں واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نومولود بہن بھائی کو چائلڈ پروٹیکشن گجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچے صحت مند ہیں۔
پولیس نے جڑواں بچوں کو پھینکنے والی سنگدل ماں کو ٹریس کر لیا ہے، پولیس کی زیر حراست اسپتال میں زیر علاج ملزمہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی، جس کے رنج میں بچوں کو پھینکا گیا۔