’تم ہیرو جیسے نہیں دکھتے‘، گووندا نے سلمان خان کو آخر ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے سلمان خان سے اس وقت یہ بھی کہا کہ وہ دھرمیندر کے بعد ایسے اداکار ہیں جنہیں قدرت نے بہترین شخصیت اور کرشمہ عطا کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پارٹنر‘ کی شوٹنگ سے قبل انہوں نے سلمان خان کو ایک مشکل دور سے نکلنے اور خود پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

گووندا نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان سے متعلق بتایا کہ پارٹنر فلم سے قبل وہ بہت چیزوں سے گزر رہے تھے جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھے اور کافی خاموش رہنے لگے تھے۔

گووندا کے مطابق، انہوں نے سلمان خان سے اس وقت کہا، ’’تم نے بہت باہر دیکھ لیا، اب اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، تم ہیرو ہو، لیکن اس وقت ہیرو جیسے نظر نہیں آتے کیونکہ ابھی تم اداس اور پریشان دکھائی دیتے ہو۔

اداکار نے بتایا کہ جب سلمان خان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے انہیں روزانہ دو سے تین گھنٹے ورزش کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے سلمان خان سے اس وقت یہ بھی کہا کہ وہ دھرمیندر کے بعد ایسے اداکار ہیں جنہیں قدرت نے بہترین شخصیت اور کرشمہ عطا کیا ہے اور وہ آنے والے برسوں میں فلم انڈسٹری پر راج کریں گے۔

واضح رہے کہ ’پارٹنر‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سلمان خان اور گووندا کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

Load Next Story