’اہلیہ مجھے میرے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی‘، جنید اکرم کا نجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے وہ ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنی ازدواجی زندگی میں مشکلات اور اہلیہ کے ساتھ جاری تنازع پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

جنید اکرم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں اپنے چھ سالہ بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہیں۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی اپنے بیٹے کو بڑوں کے تنازعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں مگر اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے وہ ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔

جنید اکرم نے بتایا کہ ان کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں، لیکن اب حالات اس موڑ پر پہنچ گئے ہیں کہ انہیں عوامی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرنا پڑے گا اور قانونی کارروائی کی طرف جانا پڑے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف رائے سامنے آرہی ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات نجی سطح پر حل ہونے چاہییں، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ دونوں طرف کی صورتحال کب پتا لگے گی؟

 

Load Next Story