بہت سارے کیسز کا پتہ ہی نہیں کیسے بنے اور کیوں بنے، نورین نیازی

میرے گھر میں باتیں ہوئیں، گھر کی باتیں باہر ہوئیں اس پر کیس بنایا گیا، نورین نیازی

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی بشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی اور راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی جس کی سماعت جسٹس ارشد علی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ این سی سی ائی نے نورین نیازی پر آسلام آباد میں مقدمہ درج کیا ہے۔ 

نورین نیازی کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا چلا کہ سائبر کرائم نے مجھ پر مقدمہ درج کیا ہے، میں نے کسی میڈیا میں ریاست کے خلاف بات نہیں کی اور نہ کرونگی۔ میں تو صوبے میں بھی نہیں تھی پھر یہاں مداخلت کیسے کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریاست کے خلاف کبھی بات نہیں کی، ہر کسی کے اپنے خیالات ہوتے ہیں۔ میرے گھر میں باتیں ہوئیں، گھر کی باتیں باہر ہوئیں اس پر کیس بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت کیسز ایسے بن رہے ہیں جس کا کوئی پتا نہیں کیسے اور کیوں بنے۔ میری بہنوں پر بھی کیسز بنائے گئے اور مجھ پر بھی اب کیس بنایا گیا، مجھے نہیں پتا سیاست میں مداخلت کیسی ہوتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نورین نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

Load Next Story