آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز
آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم 2026 کا آغاز ہوگیا۔
شجرکاری مہم میں نوجوانوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ اور آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء بھی اس مہم کا حصہ بنے۔
مہم میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے شروع کی گئی یہ شجرکاری مہم ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ شرکاء کے مطابق مون سون شجرکاری مہم نہ صرف ہریالی میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی ایک بہترین موقع ہے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہو گیا ہے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے جاری شجرکاری مہم ایک سرسبز اور مضبوط پاکستان کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔