لوئر چترال میں شدید بارش، بروز اور گمبس گول نالوں میں سیلابی صورتحال
سیلابی صورتحال کے باعث چترال تا پشاور مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی
لوئر چترال میں طوفانی بارش کے بعد بروز اور گمبس گول نالے میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث چترال تا پشاور مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔