گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

پولیس مقابلہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں کولیاں حبیب کے قریب ہوا،

گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس مقابلہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں کولیاں حبیب کے قریب ہوا، پولیس حکام کے مطابق دوران ناکہ 4 نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران سرچ آپریشن میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے 3 ساتھی اشتہاری ملزمان شاہد اقبال، مجاہد اقبال اور زکریا بٹ بھی ساتھ موجود تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے کانسٹیبل عمر آفتاب کو شہید کیا تھا۔

Load Next Story