منفی پروپیگنڈا کے باوجود کراچی چلتا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

اس شہر والوں نے اس ملک سے پیار کیا ہے، اس ملک کی خدمت کی ہے۔ ہم کام کر رہے تھے،

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت ہم سب کے لیے اللہ بہتر فرمائے گا، منفی پروپیگنڈا کے باوجود کراچی چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر والوں نے اس ملک سے پیار کیا ہے، اس ملک کی خدمت کی ہے۔ ہم کام کر رہے تھے، ہیں اور کرتے رہیں گے، بین الاقوامی سطح پر جو عزت پاکستان کو ملی، اس پر خوشی ہوتی ہے۔ مودی نے اربوں ڈالر لگائے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، اس میں وہ ناکام ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام آگیا ہے، ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تکبر سے سب کو تحفظ فرمائے۔ پنجاب میں بارشوں کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے، اس پر تنقید نہیں کروں گا۔ یہ ایک نیچرل فینامنا ہے، یہاں ہوتا ہے تو ایشو بنتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد والے اتنے ہی قابل احترام ہیں جتنے پاکستانی، ان کی سوچ بلدیاتی نظام کی نہیں، ایم کیو ایم کے نظام کی سوچ ہے، شہر کو یرغمال بنا لیا جاتا تھا۔

Load Next Story