جشن آزادی کی آمد پر معاشرے کے ہر طبقہ فکر کی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے اساتذہ نے قوم کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کی آمد پر معاشرے کے ہر طبقہ فکر کی طرف سے پاکستان سے والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔
جشنِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ارضِ پاکستان اور اس کی آزادی کی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کشمیری ہونے کے ناطے ہم پاکستان کے ساتھ جذبات، عقیدے، ترقی اور قربانیوں کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، معرکۂ حق میں پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
بحیثیت استاد ہم نصابی تعلیم کے ساتھ طلبہ کی اخلاقی، قومی اور شہری تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہم نوجوانوں کو علم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور خودکفالت میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے اساتذہ نے مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کو مسلم دنیا کے اتحاد، خودداری اور امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دے دیا۔جشنِ آزادی کی آمد پر معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے وطنِ عزیز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔