پنجاب: تین سال سے طویل زیر حراست ملزمان کے مقدمات 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم
فوٹو: فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 3 سال سے طویل زیر حراست ملزمان کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر 28 اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ملزمان کے مقدمات فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ ایسے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرکے دو ماہ میں فیصلے کیے جائیں، پنجاب کے تمام سیشن ججز مقررہ مدت میں مقدمات نمٹانے کے پابند ہوں گے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ملزمان کے مقدمات کی عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی، اس ہدایت کا مقصد مقدمات کے غیر ضروری التوا کا خاتمہ ہے۔