پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ، مفرور ٹارگٹ کلر کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا

ٹارگٹ کلر طارق داتا دربار کے قریب ہوٹل میں تندور پر کام کرتا تھا

بادامی باغ  اور نواں کوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں مفرور ٹارگٹ کلر طارق کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ مفرور ٹارگٹ کلر کے بھائی کو کشمیر باغ سے حراست میں لیا گیا، ٹارگٹ کلر کے بھائی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ٹارگٹ کلر طارق داتا دربار کے قریب ہوٹل میں تندور پر کام کرتا تھا، تندور کے مالک اور طارق کے ساتھ تندور  میں کام کرنے والے دو اور افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع  نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری  ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں روالا کوٹ کشمیر موجود ہیں، تاہم تاحال پولیس ٹارگٹ کلر طارق کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

Load Next Story