راولپنڈی: محنت کش لڑکی کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی میں صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محنت کش لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بہن کو اغوا کیا اور زیادتی کی۔
صدرواہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار خواتین سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔