ایمان مزاری،ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت، اب تک کی پیشرفت رپورٹ طلب

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ پیش رفت نہ کرے تو ہمارا کیا اختیار ہے بتائیے؟

ایمان مزاری،ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکیل سے اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ عدالتی حکمناموں کے بعد کیا ہوا؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہااسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ پر کوئی پیش رفت نہیں کی، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ پیش رفت نہ کرے تو ہمارا کیا اختیار ہے بتائیے؟

کیا سپریم کورٹ صرف انتظار کرتی رہے؟ اگر آپکی تیاری نہیں تو کل تک مہلت لے لیں، صورتحال پر ہمارے ہاتھ پاؤں کھولیں تو آگے چلیں، کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

Load Next Story