ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی سے متعلق درخواستیں 8 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس محمد اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں 8 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس محمد اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹویٹس کیس میں سزا ہوئی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے جنوری میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔