کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی کے 6 اضلاع میں جون کے دوران پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا۔

جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ بلوچستان کے اضلاع چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

خیبر پختون خوا کے بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی جولائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
 

Load Next Story