پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 22 سے 24 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 368 روپے 29 پیسے پر پہنچ گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے پیر 24 اگست کی رات تک ہوگا۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیر تا جمعہ یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، جمعے کے روز اعلان کردہ نرخ کا اطلاق ہفتے اور اتوار پر بھی ہوتا ہے۔