رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

علیشا خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں مگر ان کی نکاح کی تقریب ایک منفرد وجہ سے صارفین کی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

یہ تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی اور نکاح کے دوران روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی۔

کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کو زیادہ خوبصورت قرار دیا جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

دوسری جانب رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو بڑی حد تک میڈیا سے دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ علیشا خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

Load Next Story