اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے

اسما عباس نے بتایا کہ شوہر اپنی پہلی اہلیہ کی زندگی میں ان کے سامنے اپنے اس پچھتاوے کا باقاعدہ اظہار نہیں کر سکے تھے۔

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس کے شوہر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس اپنی پہلی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

جوڑے نے حال ہی میں وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں غلام عباس نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

غلام عباس نے اعتراف کیا کہ انہیں آج بھی اس بات کا پچھتاوا ہے کہ انہوں نے اسما عباس سے دوسری شادی کے بارے میں اپنی پہلی اہلیہ کو ابتدا میں نہیں بتایا بلکہ ان سے حقیقت چھپائی اور جھوٹ بولا۔

اسما عباس نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے شوہر اپنی پہلی اہلیہ کی زندگی میں ان کے سامنے اپنے اس پچھتاوے کا باقاعدہ اظہار نہیں کر سکے تھے۔

پہلی اہلیہ کے آخری لمحات یاد کرتے ہوئے غلام عباس جذباتی ہو گئے اور بتایا کہ جب وہ شدید تکلیف میں تھیں تو انہوں نے ان کے پاؤں چھو کر اپنے احساسات اور پچھتاوے کا اظہار کرنے کی کوشش کی مگر وہ اسے الفاظ میں بیان نہ کر سکے۔

غلام عباس کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنے دل کی بات زندگی میں ہی اپنے پیاروں سے کہہ دینی چاہیے کیونکہ جذبات کو صرف محسوس کرنا نہیں بلکہ الفاظ میں بیان کرنا بھی ضروری ہے۔

Load Next Story