ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس: مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور کیا گیا

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خوازہ خیلہ، بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے سمیت لیسکو، حیسکو اور پیسکو میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایکنک کے ایجنڈے میں تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی شامل تھا، جبکہ جنوبی پنجاب غربت میں کمی کے منصوبے اور فل برائٹ اسکالرشپ سپورٹ پروگرام کی منظوری کے لیے بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ پانی، رابطہ کاری اور انفراسٹرکچر سے متعلق مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ نظرثانی شدہ پی سی ونز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ترقیاتی منصوبوں پر مربوط اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔

اجلاس میں حکومت کے معاشی ترقی اور بہتر رابطہ کاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Load Next Story