ڈاکٹر نبیہہ کی شوہر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

ان کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے

ماہرِ نفسیات اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا شوہر کے لیے گایا گیا گانا ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے گزشتہ برس اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف مواقع پر بحث ہوتی رہی ہے اور حالیہ عرصے میں ان کے درمیان اختلافات اور صلح کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

حالیہ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر نبیہہ نے اپنے شوہر کے لیے گانا گایا۔ تاہم ان کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Load Next Story