بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کامیابی سے جاری

ضلع موسیٰ خیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس مکمل کر لیے گئے

کوئٹہ:

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کامیابی سے جاری ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے، موسیٰ خیل میں فیز ون اور فیز ٹو کے 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 115 میں سے 96 منصوبے مکمل جبکہ 19 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ضلع موسیٰ خیل میں تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔

بلوچستان میں مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 'بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو' یکساں ترقی اور خوشحالی کا پروگرام ثابت ہورہا ہے، یہ پروگرام صوبے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

Load Next Story