وارداتوں کی سنچری کرنے والا ماسٹر مائنڈ کو پولیس نے پکڑ لیا

ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو اسٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا

لاہور:

لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو ڈولفن اسکواڈ نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی خصوصی ہدایات پر ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو اسٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے 102 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم مختلف کریمنل گروہوں کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سعید کو کارروائی کے لیے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔

Load Next Story