خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ بالائی اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختون خوا کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں چترال میں درجہ حرارت 32 جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد، دیر میں درجہ حرارت 28 اور نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔ مالم جبہ میں درجہ حرارت 24 اور ہوا میں نمی 81 فیصد رہی، ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 36 اور نمی 78 فیصد رہی، کاکول میں درجہ حرارت 30 اور نمی 79 فیصد رہی جبکہ پشاور کا درجہ حرارت 34 اور ہوا میں نمی 77 فیصد رہی۔