فارم ہاؤس میں بھینس چَرانے سے منع کرنے پر 55 سالہ شخص تشدد سے قتل

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

لاہور:

فارم ہاؤس پر بھینس چَرانے سے منع کرنے پر 55 سالہ شخص کو تشدد سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں فارم ہاؤس میں بھینسیں چَرانے سے منع کرنے پر علی گجر، محمد عثمان اور بلال نے ڈنڈوں کے تشدد سے 55 سالہ منیر کو قتل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے پر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا، جس پر ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور مرکزی ملزم عباس علی عرف علی گجر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں عباس علی عرف علی گجر، عثمان اور بلال شامل ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لی اور پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی۔

مقتول کے بیٹے محمد عثمان کی مدعیت میں نامزد ملزم عباس علی عرف علی گجر، عثمان، بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Load Next Story