پاک امریکا اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، سرمایہ کاری کے نئے امکانات
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاک امریکہ اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں پاک امریکہ اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ امریکی وفد نے کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
پاکستان کے بڑھتے صنعتی اور مینوفیکچرنگ شعبے میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری، پائیدار شراکت داری اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سرمایہ کاری کے نئے امکانات
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 25, 2026
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، دوطرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال
ملاقات میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا… pic.twitter.com/ZmHB54pKGM