شجاع آباد: میپکو افسر نے گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی کو کار میں مبینہ زیادتی نشانہ بنادیا

ملزم متاثرہ لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر ویران باغ میں لے گیا

پنجاب کے ضلع شجاع آباد میں میپکو آفیسر نے مبینہ طور پر مہمان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مظہر نامی ملزم سکندرآباد سب ڈویژن کا لائن سپرنٹنڈنٹ ہے، جو متاثرہ لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر ویران باغ میں لے گیا اور اپنی کار میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

Load Next Story