شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کا ملائیشین ماڈل سے بریک اپ، مکمل توجہ کیریئر پر مرکوز کرنے کا فیصلہ
دونوں کے قریبی ذرائع نے بریک اپ کی تصدیق کر دی
بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اور ماڈل چندنی بینز کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان کھٹر اور چندنی بینز ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے مگر اب دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دونوں کے قریبی ذرائع نے بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایشان اور چندنی نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اب دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔