نیو کراچی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
متوفیہ کی شناخت 35 سالہ فوزیہ کے نام سے کی گئی
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں گھر کے اندر خاتون کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ فوزیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر پنکھے سے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔