کراچی، رضویہ سوسائٹی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میٰں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر August 26, 2026

کراچی:

شہر قائد میں رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

رضویہ سوسائٹی پولیس کے مطابق متوفی کی لاش محمد آباد میں قائم گھر سے ملی تھی جس کی شناخت 24 سالہ فطیب کے نام سے کی گئی۔

جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میٰں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔