عید میلادالنبیﷺ: ملک بھر میں پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی

آج ملک بھر میں دن کا آغاز اللہ اکبر اور درود و سلام کی صداؤں سے ہوا

عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر ملک بھر میں دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کا دن آج ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔

اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھی۔

دوسری جانب آج عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، مجالس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story