نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بچپن میں خطرناک بیماری، میننجائٹس، کا شکار ہوئے تھے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی۔
یہ انکشاف اداکار نعمان مسعود نے حال ہی میں علی سلمان کی میزبانی میں پوڈکاسٹ ’این جے اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کے دوران کیا جہاں دونوں نے زاویار نعمان اعجاز کے بچپن کا ایک واقعہ یاد کیا۔
علی سلمان نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب نعمان اعجاز ایک سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے تھے اور ان کے اہلِ خانہ بھی وہاں موجود تھے۔ اسی دوران زاویار نعمان اعجاز میننجائٹس کا شکار ہو گئے تھے۔
نعمان مسعود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زاویار کی طبیعت اس وقت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اور معاملہ سنگین تھا مگر وہ اس واقعے کو وقت گزرنے کے ساتھ بھول چکے تھے۔