عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر پر دائر ہوئی۔

 سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو بینچ نمبر پانچ جسٹس شاہد وحید ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔

Load Next Story