حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کرے، نواز شریف کا پمز واقعے پر اظہار افسوس
پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل رنجیدہ ہے۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے نوٹس جاری کردیے
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے پر نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل رنجیدہ ہے۔
پمز افسوسناک واقعے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کرے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔