پمز اسپتال میں آتشزدگی؛ ہر کوئی اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا، عینی شاہد

نرسری کے دونوں گیٹ بند تھے جسے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں کھلے، عینی شاہد کا بیان

اسلام آباد:

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث 15 نومولود جاں بحق ہوگئے، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے اسپتال کے اندر شدید دھواں بھر گیا تھا اور ہر کوئی خود کو بچانے کے لیے باہر کی طرف بھاگ رہا تھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ صبح 6 بجے کے قریب آگ لگی، جس کے بعد لوگوں نے اندر جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے جانے نہیں دیا لیکن لواحقین زبردستی اندر گھسے اور اوپر جا کر دیکھا تو ہر جگہ دھواں ہی دھواں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نرسری کے دونوں گیٹ بند تھے جسے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں کھلے، آگ پھیلنے سے دھواں بھرنے سے اوپر کی منزل سے خواتین تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اسپتال کی نرسری میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 15 نومولود کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story