باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
باجوڑ کے علاقے جھانگیر آباد حدود تھانہ خار میں پولیس نے شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ برآمد کر لیے۔
سرکل ڈی ایس پی خار سعید الرحمٰن کی نگرانی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقہ جھانگیر آباد میں کارروائی کی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد شدہ ماٹر گولوں کو بحفاظت تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقہ کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا۔
باجوڑ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ خان زیب مہمند کا کہنا تھا کہ باجوڑ پولیس شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لے گی، باجوڑ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہی ہے۔
ڈی پی او خان زیب مہمند کے مطابق عوام سے اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی، مشکوک سامان یا شرپسند عناصر کی نقل و حرکت کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ عوام کے تعاون سے ہی علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت تدارک ممکن ہے۔