خاتونِ اوّل کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار

معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور تکلیف دہ ہے

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خاتونِ اوّل نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے واقعے کی مکمل، فوری اور شفاف تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Load Next Story