پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے پمز اسپتال میں 15 نومولود بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ پمز اسپتال میں 15 نومولود بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی دلخراش خبر سن کر شدید صدمے میں ہوں۔ اس سانحے کی سختی سے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کو روکا جا سکے۔
شعیب اختر نے کہا کہ اپنے نومولود بچوں کو اس دردناک انداز میں کھونے والے تمام والدین اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔