جرائم پیشہ افغان باشندوں کیخلاف دنیا میں شکنجہ سخت

جرمنی نے مزید 23 افغان باشندوں کو لیپزگ سے چارٹر پرواز کے ذریعے کابل ڈی پورٹ کردیا

(فوٹو: فائل)

غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری میزبان ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج بن گئے.

جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک نے منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا.

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی نے مزید 23 افغان باشندوں کو لیپزگ سے چارٹر پرواز کے ذریعے کابل ڈی پورٹ کردیا.

اس سے قبل 28 جولائی 2026 کو بھی جرمنی نے 31 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا تھا.

Load Next Story