آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ، لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو ملزم نے دھمکیاں دی اور نمبر بلاک کر دیا

لاہور:

گجر پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند سال قبل متاثرہ لڑکی سے آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کی تھی، ملزم ملنے کے بہانے لڑکی کے گھر آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو ملزم نے دھمکیاں دی اور نمبر بلاک کر دیا۔

ایس پی منزہ کرامت کے مطابق ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story