ایبٹ آباد: 5 سالہ طالبہ کو اسکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
پولیس کے مطابق پرنسپل و مالک کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے
ایبٹ آباد میں تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا میں حبیب پبلک اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کے مالک و پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پرنسپل و مالک کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، طالبہ کا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں گائناکالوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مقدمے پر اثر انداز ہونے والے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔