نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کردیا۔
نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 27, 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات…